کینیڈا کے شہر مونٹریال میں اوورسیززپاکستانی گلوبل فاونڈیشن کینیڈا کا اجلاس زیر صدارت ریجنل کوآرڈینیٹرچوہدری قیصر ہوا جس میں کینیڈا چیپڑکی تنظیم سازی کی گئی، اس موقع پر اوورسیزز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کے عہدیداران نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر میں بسنے والے ہم وطنوں کے لئے پوری قوت کے ساتھ آواز اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا
اجلاس میں صوبہ اونٹاریوکے شہر ٹورنٹو کے صدر احسان اللہ بدر کے علاوہ کیوبیک کے صدر پیر ارشد علی اور نائب صدر حبیب الرحمان اور دیگر سرکردہ افراد نےبھی شرکت کی۔تنظیم کے ذمہ داران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کینیڈا کے تمام شہروں میں بسنے والے اورسیززپاکستانیوں سے رابطہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا میں بسنے والے ہم وطنوں سے رابطہ کر کے ان کے ساتھ فاونڈیشن کے اغراض کو مقاصد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ دیار غیر میں موجود زیادہ سے زیادہ ہم وطنوں کوتنطیم کا رکن بنایاجاسکے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےچوہدری قیصر نے کہا کہ ہم فاونڈیشن کے چیئرمین ظہیر اختر مہر کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے اوورسیززپاکستانیوں کو ایک پلیٹ فورم پر اکٹھا کرنے کا بیٹرہ اٹھایا اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس سوچ کا ساتھ دیکر دنیا بھر میں اوورسیززپاکستانیوں کی موثرانداز میں ترجمانی کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک اور پاکستان میں درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششوں کا آغاز کریں۔

چوہدری قیصر نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اس تنظیم کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ اس پلیٹ فارم سے ہر جگہ ان کی آواز پوری قوت کیساتھ اٹھائی جا سکے ۔
Comments are closed.