اسلام آباد : امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چار سالہ منصوبہ “فرٹیلائیزر رائٹ ” کا اجرا کر دیا۔ امریکہ پاکستانی کاشتکاروں کو کھاد کے موثر استعمال کی تربیت پر 45 لاکھ ڈالر خرچ کرے گا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کہتے ہیں کہ امریکہ سے پاکستان آنے والی سویابین فیڈ مکمل محفوظ ہے، امریکہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے پاکستانی اقدامات اور معاہدے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ آئی ایم ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں۔ امید ہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاملات چند روز میں طے ہو جائیں گے۔
زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد میں امریکہ پاکستان کے مابین کسانوں کیلئے کھاد کے بہتر و موثر استعمال بارے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ فرٹیلائزر رائٹ منصوبہ امریکہ پاکستان اتحاد کا لائحہ عمل ہے۔ منصوبہ کھاد کی فراہمی پر دباو کو کم کرنے میں مددگار ہوگا ۔ کم کھاد کے استعمال سے نائٹرس آکسائیڈ کا کم اخراج ممکن ہو سکے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت پر تکنیکی تعاون 1960 میں شروع ہوا، فوڈ سیکورٹی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، روس یوکرائن کراسسز کے باعث کھاد کی قیمتیں بڑھی ہیں، گزشتہ 18 ماہ سے پاکستانی کسان کو مشکلات کا سامنا رہا ہے، امریکی سفیر نے کہا کہ کاشتکاروں کو بہتر انداز میں کھاد کے استعمال کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کا مقصد کم کھاد سے زیادہ پیدوار ممکن بنانا ہے، امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ سفارتی تعلقات میں بہت پیش رفت ہوئی ہے ۔ پاک امریکہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے رواں ہفتہ اہم ہے ۔ کل پاکستان اور امریکہ کے درمیان انرجی ڈائیلاگ ہونے جا رہے ہیں ۔ 16 مارچ کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان موسمیات پر مذاکرات ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، چاہتے ہیں پاکستان اور آئی ایم ایف ڈیل ہو جائے،آئی ایم ایف معاہدے کے حوالےسے پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،آئی ایم ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون کےلئے تیار ہیں،پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان دنوں میں معاملات طے ہو جائیں گے۔پاکستان کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔ امریکہ پاکستان کی مدد کے لیے مکمل تیار ہے۔
Comments are closed.