لاہور: بھارتی پنجاب کے مایہ ناز گلوکار، اداکار، فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سردار گپی گریوال نے ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان اور کرتار پور صاحب میں مذہبی رسومات ادا کیں۔
اداکار روپیندر سنگھ گپی گریوال پیر کے روز واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے جہاں پاکستان رینجرز اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ انڈین اداکار اور گلوکار کو واہگہ سے ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان اور کرتار پور صاحب لے جایا گیا۔ جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں۔
Wagha Border…#Lahore @ImranKhanPTI @capt_amarinder @sherryontopp @sayedzbukhari @petervirdee
🙏🙏🙏✊✊✊ pic.twitter.com/7HyWgW8DrA— Gippy Grewal (@GippyGrewal) January 20, 2020
سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار گپی گریوال نے بتایا کہ ان کا بہت عرصے سے پاکستان آنے کا پلان تھا لیکن ان کا بلاوا نہیں آیا تھا، اب انہیں بابا جی نے بلایا ہے تو وہ بابا جی کے گھر آئے ہیں۔ گپی گریوال کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں جس سے بھی ملے ہیں انہیں بہت پیار محبت ملا ہے، سب اپنے ہی لوگ ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی یہ سب انتظامات کیے ہیں۔ گپی گریوال نے کہا کہ ان کا گاؤں یہیں پاکستان میں ہے اور وہ وہاں بھی جانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گپی گریوال اپنے کمال اداکاری اور گلوکاری کی وجہ سے پاکستان میں بھی مقبول ہیں، پاکستانی پنجاب میں ان کے لاکھوں مداح ہیں
Comments are closed.