پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے ان کی اور عامر لیاقت کی طلاق کی تصدیق کردی۔
بشریٰ اقبال نے پہلی بار عامر لیاقت کے ساتھ اپنی علیحدگی کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی اور عامر لیاقت حسین کی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’سلام۔مجھے لگتا ہے اب وقت ہے اپنے اور اپنے سابق شوہر عامر لیاقت کے رشتے سے متعلق وضاحت کا۔ عامر لیاقت مجھے طلاق دے چکے ہیں۔‘‘

بشریٰ اقبال نے مزید کہا کہ حالانکہ مجھے طلاق دینا ایک بات ہے، لیکن طوبیٰ کے سامنے فون کال پر مجھے طلاق دینا ان کے لیے اور ان کے بچوں کے لیے بہت صدمے کی بات تھی، میں اپنا معاملہ خدا پر چھوڑتی ہوں۔عامر لیاقت حسین نے 2018 میں سیدہ طوبیٰ عامر کے ساتھ اپنی شادی کا انکشاف کیا تھا۔

Comments are closed.