عریانیت سے متعلق سوال پر ایشوریہ رائے صحافی پر برس پڑیں
مجھے لگتا ہے میں کسی ماہر امراض نسواں کے ساتھ بات کررہی ہوں، بھائی آپ صحافی ہیں، صحافی رہیں اور اسی ضمن میں سوالات پوچھیں، ایشوریا رائے
ممبئی : بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے عریانیت کے فروغ سے متعلق سوال پوچھنے پر صحافی کو کھری کھری سنا دی۔
بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ایشوریا صحافی کے عریانیت کے پھیلاؤ کے حوالے سے پوچھنے پر سخت جواب دیتی ہیں۔ غیر ملکی صحافی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ سکرین پر عریانیت کے فروغ کے حق میں ہیں؟ جس پر ایشوریا نے کہا میں نے کبھی عریانیت نہیں پھیلائی نہ ہی اس میں دلچسپی ہے۔ صحافی کے دوبارہ یہی سوال پوچھنے پر ایشوریا نے برہمی کا اظہار کیا۔ ایشوریا کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے میں کسی ماہر امراض نسواں کے ساتھ بات کررہی ہوں، بھائی آپ صحافی ہیں، صحافی رہیں اور اسی ضمن میں سوالات پوچھیں۔
Comments are closed.