بالی ووڈ اداکار اور کانگریسی رہنما راج ببر کو دو سال قید کی سزا

راج ببر کو 1996 کے ایک کیس میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔بھارت کے سابق ایم پی، ایم ایل اے اور کانگریسی رہنما راج ببر کو سرکاری فرائض میں مداخلت کرنے اور جسمانی حملہ کرنے میں ملوث قرار دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا

لکھنؤ: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کانگریسی رہنما راج ببر کو دو سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ ممتاز اداکار کو جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج ببر کو 1996 کے ایک کیس میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔بھارت کے سابق ایم پی، ایم ایل اے اور کانگریسی رہنما راج ببر کو سرکاری فرائض میں مداخلت کرنے اور جسمانی حملہ کرنے میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکار سے سیاستدان بننے والے راج ببر کو قید کی سزا کے ساتھ ساتھ 8500 روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ راج ببر کو جس وقت عدالت نے سزا سنائی اس وقت وہ موجود تھے۔اداکار راج ببر کو 1996 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ایک سرکاری افسر سے بدتمیزی کرنے کا قصوروار پایا گیا تھا۔ اس وقت وہ سماج وادی پارٹی میں تھے اور لکھنؤ سے الیکشن لڑ رہے تھے جب کہ یہ واقعہ 2 مئی 1996 کو پیش آیا تھا۔

Comments are closed.