راولپنڈی: ( وقاص خان ) بچوں کے اغوا برائے تاوان ، بھیک منگوانے کے لیے انہیں معذورکرنے اورمعاشرے میں غنڈہ گردی کے بڑھتے رحجان کو لیکر بننے والی منفرد فلم ،کھیل،، 3 جو ن کو سینماوں کی زینت بنے گی۔ فلم کا پریمئیر راولپنڈی میں ہوگا جبکہ فلم ،کھیل، ملک بھر کے 150 سینیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔
فلم کی کاسٹ میں معروف ٹک ٹاکر پنڈی گرل دعا علی، منائل ملک،سمیل عاطف، الائبہ مصری، عبدالرافع، حسین قیصر، روبینہ قریشی اور عبدالنافے شامل ہیں،25 مئی کو فلم کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد فلم کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی ٹک ٹاکر دعا علی ، منائل ملک اور روبینہ قریشی نے اس امید کا اظہا رکیاکہ عوام کویہ فلم ضرور پسند آئے گی اور اس کے ذریعے انہیں بچوں سے جڑے معاشرتی مسائل اور جرائم کے حوالے سے بھی آگاہی ملے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کے ذریعے ادا کاری کے شوقین نوجوانوں کو بہترین مواقع میسر آ رہے ہیں جو خوش آئند ہے، اس فلم کی کاسٹ میں بھی سب نئے لوگوں کو شامل کیاگیاہے اور بچوں سے بڑوں تک تمام کرداروں کو آڈیشن کے ذریعے سلیکٹ کیا گیا ہے جنھوں نے اپنی اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے ہیں۔
Comments are closed.