کنگ خان کی پٹھان نے ریکارڈ بنا ڈالے، 3 دن میں 6 ارب کی کمائی
فلم پٹھان آنے والے دنوں میں مزید بزنس کر کے ریکارڈز قائم کرے گی جو طویل وقت تک قائم رہ سکتے ہیں، بھارتی میڈیا
ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے دنیا بھر سے صرف تین دن میں 600 کروڑ کما لیے ہیں ۔فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپکا پاڈکون اور جان ابراہم بھی جلوہ گرہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پٹھان آنے والے دنوں میں مزید بزنس کر کے ریکارڈز قائم کرے گی جو کہ طویل وقت تک قائم رہ سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کے پیسے کمانے کی رفتار میں کمی نہیں آرہی، فلم نے پہلے دن دنیا بھر میں 105 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے دن فلم نے 113 کروڑ سے زائد کمائے۔
پٹھان کی ریلیز سے پہلے بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے فلم کے ایک گانے بے شرم رنگ میں دیپکا کی جانب سے کیسریا رنگ کی بکنی پہننے پر احتجاج بھی کیا گیا،کئی شہروں میں فلم کے پوسٹرہٹوادیئے، کئی سینما گھروں کو دھمکیاں دی گئیں۔
Comments are closed.