اکیس سالہ خوبرو بھارتی ماڈل حسینہ ہرناز سندھو مس یونیورس بن گئی

نئی دہلی: بھارت سے تعلق رکھنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائیٹل جیت لیا

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70ویں مس یونیورس مقابلے میں بھارت کی ہرناز سندھو نے ٹائیٹل کی دوڑ میں شریک پیراگوئے اورجنوبی افریقہ کی امیدواروں کوشکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ میکسیکو کی سابق مس یونیورس نے ہرناز سندھو کو مس یونیورس 2021 کا تاج پہنایا۔

بھارت نے 21 سال بعد مس یونیورس کا ٹائیٹل جیتا ہے۔ اس قبل لارا دتا نے 2000 میں مس یونیورس کا ٹائیٹل حاصل کیا تھا۔

Comments are closed.