سلمان خان پر حملے کی سازش ناکام، 2 دہشتگرد گرفتار
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری بھی لارنس بشنوئی گروپ نے قبول کی تھی اور اسی گروپ نے سلمان خان کو قتل کرنے کی بھی دھمکی دے رکھی تھی۔
نئی دہلی : بھارت کے معروف اداکار سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔ حملہ آور 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سلمان خان کو قتل کرنے کا ٹاسک ملا تھا اور وہ اجرتی قاتل کے طور پر کام کرتے ہیں۔
پولیس کے مطابق کینیڈا میں مقیم بھارتی گینگسٹر لارنس اور جگو بھگو نپوریہ کی جانب سے 3 اجرتی قاتلوں کو سلمان خان کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ جس میں گرفتار نوجوان سمیت دیپک سورکپور اور منو دگر شامل ہیں۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اس کے علاوہ بھی کئی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
تین ماہ قبل قتل ہونے والے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی زمہ داری بھی لارنس بشنوئی گروپ نے قبول کی تھی اور اسی گروپ نے سلمان خان کو قتل کرنے کی بھی دھمکی دے رکھی تھی۔
Comments are closed.