وزیراعظم نے گندم درآمد پرعائد پاپندی اور ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گندم کی درآمد پر عائد پاپندی اور ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں گندم کی ضروریات کو پورا کرنے اورآٹے کی قیمتوں کو قابو میں رکھنتے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں گندم کی درآمد کی اجازت دی گئی، اس حوالے سے درآمد کی مقدار پر کوئی پابندی نہیں ہوگی اور یہ درآمد نجی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔

ملک بھر میں آٹے اور گندم کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں فوری طور پر اٹھا لی جائیں گی اور چیک پوسٹیں ختم کر دی جائیں گی۔ گندم کی درآمد پر عائد ڈیوٹی مکمل طور پرختم کر دی جائے گی، واضح رہے کہ اس وقت گندم کی درآمد پر 6 فیصد اور اضافی 2 فیصد ڈیوٹی عائد ہے،

 گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن اور گندم اور آٹے کی بیرون ملک اسمگلنگ کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں گندم کی پیداوار ، صوبائی حکومتوں کی جانب سے گندم کی خرید، موجود اسٹاک اور ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

Comments are closed.