اسلام آباد: عوام ہو جائیں تیار، یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے،اوگرانے آئندہ ماہ کے لیے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 30 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیاہے۔ پٹرول 77 پیسےفی لٹرسستا ہوسکتا ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
سمری کی منظوری کی صورت میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 129 روپے 12 پیسے،لائٹ ڈیزل 88روپے 88 پیسے ،پٹرول 111 روپے 91 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 95روپے 52 پیسے فی لٹر ہوجائے گی۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی جس کااطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
Comments are closed.