امریکا،افغانستان سمیت دیگرممالک سے 10 لاکھ بیلز کپاس درآمد کے معاہدے

اسلام آباد: افغانستان سے کپاس کی باقاعدہ درآمدات کا آغاز ہوگیا، امریکا، برازیل، افریقا اور میکسیکو سے بھی 10 لاکھ بیلز درآمدات کے معاہدے طے پاگئے۔

کپاس کی فصل پر موسمیاتی تبدیلوں کے نہایت برے اثرات مرتب ہونے کے باعث کاٹن کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے، موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکسٹائل ملرزنے اب تک 10 لاکھ بیلز کپاس درآمد کرنے کے معاہدے کرلئے ہیں۔

جن ممالک سے کپاس درآمد کی جائے گی ان میں امریکا، برازیل، افریقہ اور میکسیکو شامل ہیں جب کہ افغانستان سے طور خم باڈر کے ذریعے ریکارڈ روئی درآمد ہونے کا امکان ہے۔

کاٹن جنرز فورم کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس کپاس کی فصل کا معیار اور فی ایکڑ پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے، جب کہ روپے کی قدر میں کمی سے ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔

Comments are closed.