کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ چار ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 7 ارب 47 کروڑ 89 لاکھ ڈالر وطن بھیجے۔
مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے ترسیلات زر بھجوانے میں اضافہ ہو رہا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک چار ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 7 ارب 47 کروڑ 89 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے۔
مرکزی بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ترسیلات کی مالیت 7 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2019ء کے دوران ترسیلات کی مالیت 2 ارب ڈالر رہی جو ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں ترسیلات کی مالیت 14.46 فیصد زائد رہی، تاہم اکتوبر 2018ء کے مقابلے میں یہ ترسیلات 2.88 فیصد کم ہیں۔
Comments are closed.