جون 2020 تک پاکستانی معیشت میں واضح بہتری آئے گی، مشیر تجارت رزاق داؤد

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ملک میں برآمدات بہتر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوا ہے، جون 2020 تک پاکستانی معیشت میں واضح بہتری آئے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے، جس کا ثبوت برآمدات میں بہتری اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہونا ہے۔جون 2020 تک معیشت میں واضح بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی پیداوار کے بعد برآمد کا فیصلہ کریں گے، تاہم چین کو 5 لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے چینی پر سبسڈی دیں گے، انہوں نے کہا کہ ٹیکس ری فنڈ ملنے سے برآمدات میں بہتری ہوگی۔

چند دن میں  2 سے  3 ارب روپے کے فی فنڈ دے دیں گے، مشیر خزانہ

دریں اثناء وزیراعظم کے مشیر برائے امور خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ سے بڑے برآمدکنندگان کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں سیلز ٹیکس کے ریفنڈ اجراء سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مشیر خزانہ نے کہا کہ ایکسپورٹرز فارم ایچ کے ذریعے ری فنڈ کلیم کرسکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس ری فنڈ کی مد میں 2 سے  3 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

Comments are closed.