پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مں 3 روپے10 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے نئے سال کے آغا پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ دینے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری ارسال کر دی۔

اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے  کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری منظوری کی صورت میں پٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 6 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔

اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کے گی جبکہ اس پر اطلاق یکم جنوری 2020ء سے ہوگا۔

Comments are closed.