زرمبادلہ کے ذخائر58 کروڑ21 لاکھ ڈالرزاضافے کیساتھ 18 ارب ڈالرزسے متجاوز

کراچی: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 26 دسمبر کو 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوئی جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز کی سطح سے بڑھ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے 26 دسمبر کو 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 48 کروڑ62 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،27 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18 ارب 8 کروڑ 14 لاکھ  ڈالرز کی سطح پر رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی زرمبادلہ موصول ہوا اور مجموعی طور پر  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 58 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز اضافے کے بعد 11 ارب 48 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 59 لاکھ  ڈالرز کمی کے بعد 6 ارب 59 کروڑ 20 لاکھ  ڈالرز کی سطح پر ہیں۔

Comments are closed.