عوام کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے یا ہراساں کیےبغیرمحصولات بڑھاناہوں گے، حفیظ شیخ

کراچی: وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے یا انہیں ہراساں کیے بغیر محصولات بڑھانے ہوں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کسٹمز ریونیو کے حصول اور تجارت کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے، پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کا نگران ہے، حکومت تمام سرکاری اداروں کی طرح کسٹم کو بھی وسائل سے لیس کرے گی۔

مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اکیسویں صدی کا تقاضا زندگی کو آسان بنانا ہے،غیرملکی اور اوورسیزپاکستانیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرناضروری ہے، ہمیں لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے یا انہیں ہراساں کیے بغیر محصولات بڑھانے ہوں گے۔

Comments are closed.