پاکستان نے ملائیشیا کو تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیش کش کر دی

اسلام آباد: پاکستان نے ملائیشیا کو تیل اور گیس کے 18 بلاکس اور اسی شعبے سے وابستہ تین بڑی کمپنیوں میں شراکت داری کی دعوت دے دی۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے ملاقات کی،  جس میں باہمی دلچسپی ، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ہفتے دورہ ملائیشیا پربات چیت کی گئی۔

پٹرولیم کے شعبے میں ہونے والی اصلاحات تبادلہ خیال کے دوران وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہاکہ پاکستان میں انرجی مکس قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔

عمر ایوب نےکہا کہ ملائیشین کمپنییاں پاکستان میں درآمدی گیس ،ایل پی جی اور آئل ریفائری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ملائشین کمپنیاں رواں سال ہونےو الی آئل اینڈ گیس بلاکس کی نیلامی میں حصہ لیناچاہیئے۔

اس موقع پرملائشین ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرےگا اور وزیراعظم عمران خان کے دورے سے پاکستان اور ملائیشیا کے مابین معاشی و سفارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Comments are closed.