45 کروڑ ڈالر قرض قسط اجراء پر پاک-آئی ایم ایف مذاکرات کا 3 فروری سے آغاز ہوگا

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 6 ارب ڈالر قرض پروگرام میں سے45  کروڑو ڈالر اگلی قسط کے لئے مذاکرات کا آغاز 3 فروری سے ہو گا۔

آئی ایم ایف کا جائزہ وفد قرض پروگرام کی اگلی قسط اجراء کے معاملے پر مذاکرات کے لئے اسلام آباد پہنچ گیا ہے،پیر سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گا۔ عالمی مالیاتی ادارے کا جائزہ وفد مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر توانائی عمر ایوب، وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر سمیت حکومت کی معاشی ٹیم سے ملاقاتیں کرے گا۔

پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں اور مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف وفد کو پاکستان میں توانائی اور ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ عالمی مالیاتی ادارے کے حکام پاکستانی وزارتوں، محکموں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مجموعی معیشت کا سہ ماہی جائزہ لے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط اجراء کے لئے بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو آئی ایم سے دو اقساط میں ایک ارب چوالیس کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔

Comments are closed.