اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری تھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 30 پیسے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی ہے، قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 89 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 30 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ وزارت خزانہ ہفتے کو قیمتوں میں کمی کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک اہم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی، پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ حد تک کمی لانے کے لیے جامع روڈمیپ مرتب کیا جائے۔
Comments are closed.