3134 کنال مبینہ بےنامی اراضی کےمالک کا حکام پر اختیارات کے ناجائزاستعمال کا الزام

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 3ہزار 134 کنال بے نامی اراضی کے مبینہ مالک توصیف احمد نے کہا ہے کہ انسدادبے نامی زون ون کے ڈپٹی کمشنر محمد فیاض اپنے عہدے اور اختیارات کا ناجائزہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

 نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے توصیف احمد نے کہا کہ انسداد بے نامی زون کے ڈپٹی کمشنر محمد فیاض شریف لوگوں  کوبے نامی قانون کے ذریعے خلاف ضابطہ شامل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نامی میں  82 سالہ عبدالشکور کا نام بھی شامل کیا گیا جن کی زمین ڈکلیئر تھی،  جو 1000 کنال زمین ان کے  نام پر انتقال شدہ ہے۔

توصیف احمد  نے کہا کہ  سال 2019 میں 279 کنال زمین کی خریداری کی تمام دستاویزات پیش کی گئیں لیکن اسے بھی بے نامی اراضی میں شامل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ سرکاری افسر بے نامی قانون کے خلاف کام کرکے ایف بی آر کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ انسداد بے نامی زون نے اسلام آباد میں 3134 کنال بے نامی اراضی کی تفتیش مکمل کر کے توصیف احمد اور دیگر افراد کے خلاف ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں۔

Comments are closed.