اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ امداد ایشیاء پیسفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے فراہم کی جارہی ہے، جس سے ڈائیگناسٹک کٹس، ایمرجنسی میڈیکل سپلائی اور دیگر طبی آلات و اشیاء کی خریداری میں مدد ملے گی۔
یہ گرانٹ اے ڈی بی کی طرف سے 20 مارچ کو پہلے سے منظور کی جانے والی 5 لاکھ ڈالر کے علاوہ ہے اور پاکستان کیلئے منظور کردہ 25 لاکھ ڈالر کی فوری امداد کا حصہ ہے۔ اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان زیانگ ینگ نے کہا کہ اے ڈی بی اس کے علاوہ بھی کورونا وائرس سے نمٹنے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔
Comments are closed.