پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی  قیمت31 ڈالر کے غیر معمولی اضافے سے 1721 ڈالر ہوگئی جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا۔

عالمی سطح پر اضافے کے حساب سے پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 400روپے اور10گرام سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے86076روپے ہوگئی ہے۔چاندی کی فی تولہ قیمت  970 روپے ہوگئی ۔واضح رہے کہ لاک ڈاون کے باعث صرافہ مارکیٹیں بند ہیں۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافے کے پیچھے عالمی وباء کے باعث پاکستانی کرنسی کی بے قدری اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی قیمت جیسے عوامل بھی کار فرما ہیں۔

Comments are closed.