اسلام آباد: وزارت خزانہ نے سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے جس کے باعث گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔
رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبہ میں کمی کا رجحان ہے، وزارت خزانہ نے سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے جب کہ خراب موسم اور کیڑوں کے حملوں سے کاٹن کی فصل متاثر ہوئی۔
وزارت خزانہ کی جاری کردہ ماہانہ اقتصادی آپ ڈیٹ رپورٹ اپریل 2029 کے مطابق خراب موسم اور کیڑوں کے حملوں سے کاٹن کی فصل متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے رواں مالی سال کپاس کی پیداوار 9.45 ملین گانٹھ کم ریکارڈ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ رواں برس ملک بھر میں توقع سے زیادہ بارشیں رہنے سے گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔
Comments are closed.