اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لئے نہایت ضروری ژوب سے کچلاک تک شاہراہ کی تعمیر کے لئے بولی کا عمل جاری ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ منصوبے کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان ژوب سیکشن بھی چین کی مالی معاونت کی غرض سے مشترکہ تعاون کمیٹی کے لئے زیرغور ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری کے چئیرمین عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ سی پیک کے مغربی روٹ کا حصہ اور بلوچستان کے عوام کی اشد ضرورت ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور کوئٹہ ایکسپریس وے کے ذریعے منسلک ہو جائیں گے۔
Comments are closed.