اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے عوامی مشکلات کے پیش نظر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کے مستقبل سے متعلق تمام فیصلے بہتر قومی مفاد کے مطابق ہوں گے۔
مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری میں قومی مفاد سے زیادہ کچھ اہم نہیں ہے۔
اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ سیکرٹری ایوی ایشن سمیت تمام فریقین کو ہر پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ ای سی سی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ٹیرف میں اضافے کا معاملہ موخر کر دیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارکے ثالثی کیس لڑنے والی قانونی فرم کی فیس کیلئے 25.23 کروڑ کی سپلمینٹری گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ یہ رقم وکلا فیس اور ثالثی پر اخراجات کی ادائیگی پر خرچ ہوگی۔ ٹیلی کام سیکٹر کیلئے ٹیکس چھوٹ کی سمری بھی منظور نہ ہو سکی۔ ایف بی آر، وزارت تجارت اور صنعت کا فیڈ بیک لینے کی ہدایت بھی کی گئی۔
ای سی سی کے اجلاس میں این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل پر سپرے کیلئے 83 مشینوں کی خریداری کی سمری منظور کی گئی۔ این ڈی ایم اے یہ سپریئرز ڈیوٹی فری امپورٹ کر سکے گا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیکسیشن معاملات بارے سمری آئندہ اجلاس تک موخر کر دی گئی۔
Comments are closed.