اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے بری خبر ،نیپرانےجولائی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔فیصلے سے صارفین پر12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری جولائی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی۔ صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
فیصلے پر ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ کی جانب سے اختلافی نوٹ لکھا گیا، ممبر سندھ نیپرا نے کہاکہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاور پلانٹ چلانےکا بوجھ صارفین پر ڈالا جارہا ہے، سی پی پی اے نے اتھارٹی کی ہدایات پر عمل نہیں کیا اداروں کی ناقص کارکردگی کا بوجھ صارفین پر ڈالنا درست نہیں۔
Comments are closed.