فلائی جناح کا لاہور اور شارجہ کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے لاہور اور متحدہ عرب امارات میں شارجہ کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
فلائی جناح8اپریل2024سے دونوں شہروں کے درمیان اپنی یومیہ نان اسٹاپ پروازوں کی تعدادکو ایک سے بڑھا کر دو کردیا گیا۔
لاہور اور شارجہ کے درمیان 8اپریل2024سے نافذ العمل پروازوں کا نیا شیڈول یہ ہوگا
پرواز روانگی وقت آمد وقت طیارہ شیڈول
9P 500 لاہور 12:25 شارجہ 15:00 A320ایئربس یومیہ
9P 501 شارجہ 15:40 لاہور 19:30 A320ایئربس یومیہ
9P 502 لاہور 21:00 شارجہ 23:15 A320ایئربس یومیہ
9P 503 شارجہ 23:55 لاہور 03:55 A320ایئربس یومیہ

دونوں شہروں کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافہ اس روٹ کے آغاز کے بعد سے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں کیا گیا ہے۔لاہور اور شارجہ کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافے سے اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت حاصل ہوسکے گی۔

فلائی جناح کے ترجمان کے مطابق ”اس روٹ پر پروازوں کی تعداد میں اضافہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے کیا گیا اور یہ قدم اپنے مسافروں کو سفر کے غیر معمولی تجربے کی فراہمی کیلئے ہمارے عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔لاہور اور شارجہ کے درمیان اضافی پروازوں سے دونوں شہروں کے درمیان تجارتی اور سیاحتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔“

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.