گیس مہنگی کرنے کی منظوری۔۔۔ نئے سی این جی اسٹیشنز پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد: حکومت نے 69 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی جب کہ نئےسی این جی اسٹیشنز پر عائد پابندی بھی اٹھا لی گئی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 69 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ اوگرا کو آرایل این جی پر نئےسی این جی اسٹیشنز کے لائسنس جاری کرنے کی بھی اجازت مل گئی ۔ نئےسی این جی اسٹیشنزقائم کرنےپر2008میں پابندی عائدکی گئی تھی۔

ای سی سی نے ٹریڈنگ کارپوریشن کو مزید 3 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی ۔عوام کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی آٹا اور گھی سمیت پانچ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی سمری واپس وزارت صنعت و پیداوار کو بجھوا دی گئی جبکہ روس سےدرآمدی گندم کی قیمت مقرر کرنے کےلیےسیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی،‏ گندم پنجاب، خیبر پختونخواہ اور پاسکو میں تقسیم کی جائے گی۔

Comments are closed.