مہنگائی کا طوفان۔۔ چینی، آٹا، سبزیوں سمیت درجنوں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: حکومتی دعووں کے باوجود ملک میں مہنگائی کو بریک نہ لگ سکی۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.24 فیصد اضافہ ہوا۔ آٹا،چینی،ٹماٹر،پیاز اور آلو سمیت چوبیس اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں، عوام کو چینی بھی کڑوی لگنے لگی ہے کیونکہ 9 بڑے شہروں میں چینی کی قیمت نے سنچری مکمل کر لی جب کہ سبزیوں کی قیمت میں ہوشرباء اضافہ ہو گیا ہے۔

ا دارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں چینی 110 روپے کلو، پشاور میں 105 روپے ، کراچی، لاڑکانہ ، راولپنڈی ، لاہور ، سیالکوٹ ، کوئٹہ اور بہاولپور میں 100روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ۔ ملک میں اس وقت چینی کی سب سے کم قیمت 95 روپے فی کلو ہے۔

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 28 روپے ,ٹماٹر 18 روپے اور پیاز 8 روپے فی کلو مہنگا ہوا، انڈے فی درجن 16روپے ،مرغی برائلر 9 روپے کلو مہنگی ہوئی ۔ رواں ہفتے دال چنا،چاول،دہی,لہسن تازہ دودھ ،گوشت اور کوکنگ آئل کے ساتھ ایل پی جی بھی مہنگی ہوئی۔

Comments are closed.