کراچی کے عوام کے لئے زور کا جھٹکا۔۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک کا ٹیرف بڑھانے کی اجازت دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیش جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1روپے 09 پیسے سے لے کر 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کیلئے بجلی جولائی 2016 سے مارچ 2019 تک 11 سہ ماہی فیول ایڈجسمنٹس کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ نئے ٹیرف کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 4 روپے 87پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی تاہم ای سی سی نے بجلی 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی جس کے بعد پاورڈویژن نے کراچی کے عوام کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کے الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 12روپے 81پیسے سے بڑھاکر 15 روپے 70 پیسے فی یونٹ تک کر دیاگیاہے جو دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے برابر ہے۔
Comments are closed.