راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن،انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ منیجمنٹ اکاؤنٹنٹس کے درمیان تاریخی معاہدہ
راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن (RITBA) اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMAP) کے درمیان ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس یادداشت پر RITBA کے صدر، فراز فضل شیخ ایڈوکیٹ، Patron حافظ محمد ادریس صاحب ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور ICMAP کے صدر شہزاد ملک FCMA, چیرمینIBC-ICMAP محمد عمران صاحب FCMA نے دستخط کیے۔
یہ معاہدہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس بارز کی خدمات کی باضابطہ شناخت اور پذیرائی کی ایک اہم مثال ہے۔ اس معاہدے کے تحت ICMAP، RITBA کے زیرِ اہتمام سیمینارز اور تقریبات کے شرکاء کے CPD Hours (Continuous Professional Development) کو تسلیم کرے گا ، یہ معاہدہ ٹیکس بارز اور اکاؤنٹنٹس کے پیشہ ورانہ ترقی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی ایک اہم قدم ہے۔
اس موقع پر شرکا ء کاکہنا تھاکہ یہ دن پاکستان کی ٹیکس بارز کی تاریخ میں ایک بڑا دن ہے کیونکہ یہ صرف شناخت ہی نہیں بلکہ RITBA کی خدمات کا اعتراف بھی ہے۔ یہ معاہدہ RITBA کی شناخت کی علامت اور پاکستان میں ٹیکس بارز کی تاریخ کا ا ہم سنگ میل ہے۔
Comments are closed.