سیکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی سخت ریگولیشنز کے باعث گزشتہ چار سال کے دوران کارپوریٹ سیکٹر کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خواتین کی نمائندگی میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔
کمشنر سپر وژن اینڈ انفورسمنٹ ایس ای سی پی سعدیہ خان نے ویبی نار سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستانی کارپوریٹ سیکٹر میں خواتین کے لیے مواقع بڑھ رہے ہیں ،سال 2019 میں کمپنیوں کے بورڈ میں خواتین کی شمولیت 12 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو 2015 میں صرف 9 فیصد تھی جبکہ عالمی سطح پر کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خواتین کی نمائندگی کا تناسب 17 فیصد ہے۔
سعدیہ خان نے کہاکہ ٹیکسٹائل اور مینوفیکچرنگ کے شعبے شامل میں خواتین ڈائریکٹرز کی تعداد سب سے زیادہ ہے تاہم عالمی اعدادوشمار کے مقابلے میں یہ نمائندگی ابھی بھی کم ہے ۔ اس حوالے سے 2017 میں کی جانے والی ریگولیٹری تبدیلیوں کے نتائج کا جائزہ لیا جائے۔ ایس ای سی پی نے 2017 میں ریگولیشنز میں ترامیم کر کے لسٹڈ کمپنیوں کے لئے لازمی قررار دیا تھا کہ وہ اپنے بورڈ میں کم از کم ایک خاتون رکن ضرور تعینات کریں۔
Comments are closed.