تارکین وطن کی جانب سے بھجوائے جانے والے ترسیلات زر مسلسل تیسرے مہینے بھی سرپلس ہونے اور دیگر معاشی سرگرمیوں میں مثبت رجحان کے باعث روپے کی قدر بہتر ہو رہی ہے جب کہ امریکی کرنسی کی بے قدری جاری ہے، ڈالر مزید39 پیسے سستا ہوگیا۔
بیرون ملک مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، گزشتہ تین ماہ سے یہ رقم بڑھتی جا رہی ہے، جس کے اثرات ملکی روپے پر پڑھ رہے ہیں۔رواں مالی سال میں اب تک ڈالر 4 روپے 57 پیسے سستا ہوچکا ہے، ڈالر سستا ہونے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 460 ارب روپے کی کمی ہوئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 39 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 163 روپے87 پیسے سے کم ہو کر 163 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد قیمت 163 روپے 81 پیسے سے بڑھ کر 163 روپے 87 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
Comments are closed.