روز بروز بڑھتی مہنگائی سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی، یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے اور ان کا اطلاق فوری ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں17 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ برانڈ کے گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے، برانڈ کے دودھ کے ایک لیٹر کا پیک میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد یوٹیلٹی سٹور پر دودھ کے لیٹر کا پیک 147 سے بڑھا کر 152 روپے کر دیا گیا ہے اور بچوں کیلئے سیریلز کی قیمت میں 20 سے لیکر 38 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
برانڈ شیمپو کی قیمت میں 9 روپے سے لیکر 20 روپے تک کے اضافے کے بعد 90 ملی گرام شمپو کی بوتل 89 سے بڑھ کر 98 روپے ہوگئی ہے۔ کپڑے دھونے کے ڈیٹرجنٹ، کافی، ٹی وائٹنر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.