شِنہوا اکنامک انفارمیشن سروس کے شنگھائی صدر دفتر کا افتتاح

شنگھائی (شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی کی اکنامک انفارمیشن سروسز کے ماتحت ادارے چائنہ اکنامک انفارمیشن سروس (سی ای آئی ایس) کے شنگھائی صدردفتر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شنگھائی بلدیاتی کمیٹی کےسیکرٹری چھن جی ننگ اور شِںہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اورخطاب کیا۔
اس موقع پر چھن جی ننگ نے کہا کہ چونکہ شنگھائی معیشت ، مالیات ، تجارت ، جہاز رانی اور سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کے لئے ایک عالمی مرکز کی تعمیرمیں کوشاں ہے لہذا سی ای آئی ایس شنگھائی ہیڈکوارٹر سے توقع ہے کہ وہ کاروباری اداروں اور شنگھائی کی ترقی کی بہتر خدمت کے لئے اقتصادی معلومات کی خدمات خاص کرمالی معلومات میں اضافہ کرے گا۔
شِںہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے اس موقع پراس بات کا ذکر کیا کہ کہ شِنہوا چین کے اقتصادی انفارمیشن سروس شعبے میں پیش پیش رہا ہے۔ شِںہوا شنگھائی کے ساتھ ہمہ جہت تعاون گہرا کرنا چاہتا ہے اور سی ای آئی ایس شنگھائی ہیڈکوارٹر کا قیام اس کا نقطہ آغاز ہے۔

فو نے کہا کہ شِںہوا شنگھائی کو چینی خصوصیات کے ساتھ مالیاتی نظام کے قیام اور چینی مالیاتی شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے میں معاونت کرے گا۔
تقریب میں شِنہوا اور شہر کے بینکوں اور سرکاری ایجنسیوں نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، بگ ڈیٹا، انڈیکس ڈیویلپمنٹ اور تھنک ٹینک سروس جیسے شعبوں میں تعاون کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.