اسلام آباد: انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانے والوں کو ایک بار پھر مہلت دے دی گئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15 دسمبر تک توسیع کردی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو مزید پندرہ دن دئیے گئے ہیں۔ جن کمپنیز، افراد اور ایسوسی ایشنز نے ابھی تک گوشوارے جمع نہیں کرائے وہ پندرہ دسمبرتک جمع کراسکتے ہیں۔
اس سے قبل انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی آخری تاریخ تیس نومبرمقررکی گئی تھی۔۔ ایف بی آرنےتاریخ میں توسیع کانوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
Comments are closed.