اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کہتے ہیں کورونا پوری قوم اورحکومت کےلیے چیلنج ہے، عدالت معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی،ایگزیکٹو کا کام وہی دیکھے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ سکول کیوں کھلوانا چاہتے ہیں؟ یہ ایگزیکٹو کا کام ہے، عدالتوں کا نہیں۔ وبا پر کیسے قابو پانا ہے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم نے تو عدالتیں بھی حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھ کر کھولیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کے ساتھ منسلک تدریسی و غیر تدریسی عملے کی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں۔ جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اس وقت سب سے بڑا بنیادی حق زندگی بچانا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا باقی ممالک میں سکول کھولے گئے؟ترقی یافتہ ممالک میں بھی سکول نہیں کھلے، پرائیویٹ سکولز حکومتی اتھارٹی پیرا کو بھی درخواست دے سکتے ہیں، عدالت نے درخواست مسترد کردی۔

Comments are closed.