اسلام آباد: دی سٹیزن فاؤنڈیشن نے معروف صحافی سدرہ اقبال کو اپنی خیرسگالی سفیر مقرر کیا ہے جو معاشرے میں بہتر ی لانے کیلئے معیاری تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے آگہی پھیلانے میں تعاون کریں گی۔
سدر اقبال بطور خیرسگالی سفیر دی سٹیزن فائونڈیشن کے ساتھ مل کر اپنی بااثر شخصیت کے ذریعے پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی سے متعلق آگاہی پیدا کریں کہ پسماندہ علاقوں میں کم وسائل اور مراعات کے حامل طبقات سے تعلق رکھنے بچوں تک تعلیم کی سہولت پہنچائی جا رہی ہے۔
سدرہ اقبال کا کہنا ہے کہ ’’ ہمارے اردگرد کی دنیا یکسر طور پر بدل گئی ہے اور اس تبدیلی کو اپنانے کے سوا ہمارے لئے اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ نئی دنیا میں جدت، دردمندی، عزم اور آئندہ نسل کی تربیت نو کی ضرورت ہوگی‘‘۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیکھنے کیلئے مثبت ماحول اور اعلیٰ مہارت کے حصول کے مواقع فراہم کرنے کی روشن روایت قائم کی ہے، جس کے ذریعہ طلبہ کو اپنے خوابوں کی تعبیر ملنے اور غربت سے چھٹکارے کا یقین کرنے میں مدد ملتی ہے۔
دی سٹیزن فائونڈیشن (ٹی سی ایف) کے ساتھ اشتراک سے متعلق انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے اس تنظیم خدمات نے انہیں بے حد متاثر کیا اس لئے وہ سٹیزن فاؤنڈیشن ٹیم کا حصہ بن کر کام کرنے کیلئے پرجوشن ہیں۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب سیکھنے، یقین پیدا کرنے اور روشن مستقبل کے خواب دیکھنے کی بہت اہمیت ہے۔
واضح رہے کہ سدرہ اقبال کا شمار پاکستان کے بااثر اور نمایاں نوجوانوں میں ہوتا ہے جو میڈیا پر اپنے کام کے ذریعہ حقیقی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں۔وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جن کو یو اے ای حکومت کی جانب سے گریٹ وومن ایوارڈ فار جرنلزم 2014 یا گیا ہے۔
وہ اس لحاظ سے بھی پہلی پاکستانی ہیں جن کو ایک باوقار انٹرنیشنل لیڈرشپ پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی جو برطانوی حکومت کے ’فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کا فیلوشپ کا اقدام ہے۔ گزشتہ 12سال سے سدرہ ٹیلی ویژن کے صحافیوں کی صف اوّل میں شامل ہیں اور سیاست، عالمی امور اور پاکستان کے سماجی ومعاشی مسائل پر گہری نظر رکھتی ہیں۔
Comments are closed.