تعلیمی ادارے کھولیں یا نہیں؟صوبوں سے تجاویز طلب، حتمی فیصلہ 2جولائی کو ہوگا

اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے صوبوں سے تجاویز طلب کرلیں،حتمی فیصلہ دو جولائی کو بین الصوبائی وزراء کانفرنس میں کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق صوبوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں، اسکول ابتدائی طورپر ٹرائل کی بنیاد پر کھولنے کا جائزہ لیا جائے گا، صوبوں کو کہا گیا ہے کہ وہ 23 جون تک تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اپنی تجاویز بھجوا دیں۔

طلبہ اور اساتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزرا کانفرنس بھی طلب کر لی، کانفرنس میں سکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق فیصلہ گا۔

کورونا وباء کے باعث ملک بھر میں 15 مارچ سے تعلیمی ادارے بند کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف جماعتوں کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ تقریباً تین ماہ سے بند نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے حکومت پر تدریسی نظام کی بحالی کے لئے دباؤ ہے۔

متعدد نجی تعلیمی اداروں نے اساتذہ کی تعداد میں کمی جب کہ بعض نے ملازمت سے فارغ کر دیا ہے، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی متعدد بار اسکول کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

Comments are closed.