کسی بھی وباء کی طرح کورونا کی وجہ سے پریشان ہو جانے، ڈر جانے، ذہنی تناؤ اور غصے کا شکار ہو جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔ یہ تمام عوامل شدید ذہنی تناؤ کے باعث پیدا ہوتے ہیں، ان سے بچنے کے لئے دوستوں اور رشتہ داروں سے بات چیت کرنے سے آپ اچھا محسوس کریں گے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کسی بھی وجہ سے گھر پر رہنے کے دوران صحت مندانہ طرز زندگی اختیار کریں جس میں اپنی خوراک، نیند اور ورزش کا خصوصی خیال رکھنا ضروری ہے، ای میل، فون کے ذریعے دوستوں اور اہلخانہ کے ارکان سے رابطہ بھی اس کا حصہ ہے۔
کسی بھی معاملے پر تشویش، خوف اور اضطراب کا شکار افراد بعض اوقات منشیات وغیرہ کا سہارا لینے لگتے ہیں۔ایسی صورتحال میں ہیلتھ ورکرز یا ماہرنفسیات سے رابطہ کریں جو آج کل آن لائن سروسز بھی فراہم کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا تک آسان رسائی نے افواہوں کا بازار گرم کر رکھا ہے، لہٰذا غیرمصدقہ معلومات پر کان نہ دھریں،صرف مصدقہ ذرائع مثلاً عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ یا قومی صحت سے متعلق اداروں سے اپنی ضرورت کی معلومات اکٹھی کریں تا کہ آپ پرسکون رہ سکیں۔
ایسی خبروں سے دور رہیں جو اضطراب بڑھانے کا سبب بنتی ہیں، اپنی ان صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں جنہوں نے ماضی میں برے وقت سے نکلنے میں آپ کی مدد کی تھی۔
Comments are closed.