کراچی: گرفتاریاں اور واٹر کینن سندھ نرسنگ اسٹاف کے حوصلے پست نہیں کر سکے۔ احتجاج رنگ لے آیا سندھ سرکار نے نرسنگ اسٹاف کے مطالبات منظور کرلیے۔
دھرنے کے 16ویں روز سندھ بھر کے نرسنگ اسٹاف کی سن لی گئی، سندھ حکومت نے احتجاجی نرسز کا سب سے اہم فورٹائر سروس اسٹرکچر کا مطالبہ مانتے ہوئے عملدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب خود نوٹیفکیشن لے کر نرسوں کے دھرنے میں پہنچے، اور احتجاجی نرسنگ عملے کو یقین دہانی کرائی کے صوبائی حکومت ان کے تمام جائز مطالبات پورے کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر مظاہرین کو اکسانے کا الزام بھی عائد کیا۔
نوٹیفکیشن جاری ہوا تو مظاہرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سندھ حکومت کے اقدام کا خیر مقدم کیا اورنرسنگ رہنماوں نے 16 روز بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق نرسز ہیلتھ پروفیشنل الائونس کا مطالبہ کابینہ سے منظوری کے بعد منظور کیے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.