کورونا وائرس سے مزید 7 اموات

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.24 فیصد رہی اور اس دوران 22 ہزار 568 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، قومی ادارہ صحت

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 732 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس کے باعث مزید 7 اموات ہوئیں۔

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.24 فیصد رہی اور اس دوران 22 ہزار 568 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے 158 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments are closed.