لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی سمری منظور کر لی ہے۔ پنجاب حکومت نے ایک سال میں صوبے میں آٹھ یونیورسٹیاں اورپانچ انسٹی ٹیوٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت پنجاب کے صوبے میں نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے اقدامات شروع ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ 200 سے 300 ایکڑ اراضی پر بھکر میں تھل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بھکر میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے سب کیمپس کو یونیورسٹی آف تھل کے سٹی کیمپس میں تبدیل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر بھکر کو تھل یونیورسٹی کیلئے اراضی کی جلد سے جلد نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.