کراچی کے نجی اسکول میں 4سالہ بچے کا جنسی استحصال، مقدمہ درج، ملزمان فرار

کراچی: گلشن معمار میں 4 سالہ بچے کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں پولیس نے نجی اسکول کے 2 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

کراچی کے علاقے گلشن معمارکےنجی اسکول میں مبینہ طور پر دو ملازمین نے چار سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے بچے کے لواحقین کی شکایت کے بعد کرائے گئے ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ میں جنسی استحصال کے اشارے ملے۔

پولیس کے مطابق طالب علم کےوالدنےاسکول کےغیر تدریسی عملے کے 2 ملازمین کےخلاف مقدمہ درج کرادیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور پولیس ان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

دوسری جان ڈائیریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنزنےنجی اسکول کی انتظامیہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے 24گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔

Comments are closed.