سندھ کے سرکاری اسکولوں میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ افسران کی موجیں ختم

کراچی: سندھ کے سرکاری ہائرسیکنڈری اسکولوں میں ”سبجیکٹ اسپیشلسٹ“ کے طورپرتدریسی خدمات کے لیے بھرتی کیے گئے افسران کی موجیں ختم ہو گئیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے میں تعلقہ ایجوکیشن آفیسرکی آسامیوں پربطورافسران کام کرنے والے سبجیکٹ اسپیشلسٹ اساتذہ کی تعیناتیاں منسوخ کر کے انہیں فوری طورپر محکمہ اسکول ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اپنے اس فیصلے میں بھی امتیازی رویہ اختیار کیاہے اور محض 17گریڈ میں کام کرنے والے سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی افسران کے عہدوں پر تعیناتیاں منسوخ کی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ گریڈ 18 اور 19 میں ترقیاں پاکر بطور افسران کام کررہے ہیں جن کانوٹیفیکیشن میں کوئی ذکر نہیں

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں تعلقہ اسکول ایجوکیشن آفیسرپرائمری (مرد و خواتین) کی اسامیوں پر کام کرنے والے سبجیکٹ اسپیشلسٹ سے کہا گیاہے کہ وہ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں رپورٹ کریں تاکہ انہیں ان کی اصل ”کیڈرپوسٹ“پربطورسبجیکٹ اسپیشلسٹ تعینات کیاجاسکے۔

واضح رہے کہ سندھ میں 1989میں بعض سیکنڈری اسکولوں کواپ گریڈ کرتے ہوئے ہائرسیکنڈری اسکول کادرجہ دیاگیاتھا جہاں انٹرمیڈیٹ کی کلاسز شروع کردی گئی تھیں۔

Comments are closed.