پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے پشتخرہ میں نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر چھٹی جماعت کے طالب علم کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پرڈالنے کا انکشاف ہوا۔
پشاورمیں لخکرآباد کینال روڈ پر ٹیوشن ٹیچرنے چھٹی جماعت کے طالب علم سے زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا، بعد ازاں ملزم نے بچے کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔
تھانہ پشتخرہ میں والد کی درخواست پر ٹیچر کے خلاف طالب علم کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزم کے خلاف دفعہ 377 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.