پاکستان میں طلباء یونینز پرتشدد ہو گئی ہیں جوتعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں، وزیراعظم
جامع اورقابلِ عمل ضابطہ اخلاق متعارف کرائیں گے تاکہ طلبا یونین کی بحالی اورسرگرمی شروع ہو، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدقسمتی سے طلباء یونینز پر تشدد ہو گئی ہیں جو مختلف جامعات کے کیمپس کا تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں۔ ایک جامع اور قابلِ عمل ضابطہ اخلاق متعارف کرائیں گے تاکہ طلبا یونین کی بحالی اور سرگرمی شروع ہو۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ یونیورسٹیز ملک میں مستقبل کے رہنما تیار کرتی ہیں جب کہ طلباء تنظیمیں مستقبل کے لیڈرز بنانے میں اہم ہوتی ہیں، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں طلباء یونینز پرتشدد ہوگئی ہیں اور پرتشدد طلباء یونینز کیمپس کا تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں۔
Universities groom future leaders of the country & student unions form an integral part of this grooming. Unfortunately, in Pakistan universities' student unions became violent battlegrounds & completely destroyed the intellectual atmosphere on campuses.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2019
عمران خان نے کہا کہ ہم بین الاقوامی جامعات میں جاری بہترین مثالوں سے استفادہ کرتے ہوئے ایک جامع اور قابلِ عمل ضابطہ اخلاق متعارف کرائیں گے تاکہ طلبا یونین کی بحالی اور سرگرمی شروع ہو اور وہ ملک کی نوجوان نسل کو سنوارنے اور مستقبل کے رہنماؤں کی فراہم میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکے۔
Comments are closed.