راولپنڈی: محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے متعدد نجی یونیورسٹیز کے غیرقانونی طور پر قائم سب کیمپسز میں داخلوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی لاہور کے سیالکوٹ سب کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، قرشی یونیورسٹی مریدکے اورفیروز پورروڑ سب کیمپسز میں بھی مزید داخلے روک دیئے گئے ہیں، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے بہاولپور، فیصل آباد، گجرانوالہ، ملتان، سیالکوٹ ، راولپنڈی، گجرات اور سرگودھا میں واقع سب کیمپسز میں داخلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
سپیریئر کالج لاہور کے فیصل آباد، سرگودھا ، خانپور اور بہاولپورجبکہ نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس کے بہاولپور، گجرات، سیالکوٹ اور رحیم یار خان میں قائم کیمپسز غیرقانونی قرار دیتے ہوئے داخلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ہجویری یونیورسٹی کے شیخوپورہ کیمپس میں بھی مزید داخلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ نجی جامعات کے ان تمام سب کیمپسز کو غیرقانونی طور پر پیٹرن کی اجازت کے بغیر قائم کیا گیا، پنجاب حکومت نے تمام غیر قانونی کیمپسز میں طلباء کے مزید داخلوں پر پابندی عائد کی ہے۔
Comments are closed.